Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس کی شاندار کاروائی،جعلی پیر(اللہ رکھا) گرفتار،قبضہ سے مال مسروقہ طلائی زیورات 2 کڑے، 6 عدد انگوٹھیاں اور نقدرقم 90 ہزار روپے برآمد

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس کی شاندار کاروائی،جعلی پیر(اللہ رکھا) گرفتار،قبضہ سے مال مسروقہ طلائی زیورات 2 کڑے، 6 عدد انگوٹھیاں اور نقدرقم 90 ہزار روپے برآمد
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ ڈونگہ بونگہ میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا جعلی پیر اپنی بیگم اور ہمشیرہ کے ساتھ مل کر سادہ لوح لوگوں کو تعویز دیتا اور بعد میں ان کو بلیک میل کرکے ان سے رقم بٹورتا تھا،

دوران انٹیروگیشن ملزم نے بتایا کہ مدعی محمد عرفان کی بھابھی ہم سے تعویز لیتی رہی ہے اور کئی مرتبہ مختلف تواریخ میں ہمیں رقم بھی دیتی رہی ہے، اسی دوران محمد عرفان کے والد وفات پاگئے اس موقع کا فائدہ اٹھا کر جعلی پیر نے اپنی ہمشیرہ اور بیوی کے ساتھ مل کر محمد عرفان کی بھابھی کو بلیک میل کر نا شروع کر دیا

ملزمان نے عرفان کی بھابھی کو موبائل بھی دے رکھا تھا جس پر وہ اس سے رابطہ کرتے تھے اوربلیک میل کر کے مزید رقم کامطالبہ کرتے تھے، بلیک میلنگ سے تنگ آکر مدعی محمد عرفان کی بھابھی نے فون کر کے ملزمان کو بتایا کہ ہم معہ اہل وعیال اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر عیادت کے لیے جا رہے ہیں جس پر ملزمان(جعلی پیر)نے موقع کا فائدہ اٹھا کر محمد عرفان کے گھر سے مال مسروقہ طلائی زیورات 2 کڑے، 6 عدد انگوٹھیاں اور نقدی رقم 90 ہزار روپے

چوری کی ایس ایچ اوافضل بابر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے جعلی پیر کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ملزمان کوپابند سلاسل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگرظفر بزدار کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہوقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version