المدینہ جنرل سٹور کی افتتاحی تقریب میں وائٹل آف کمپینز کے ڈائریکٹر حاجی محمد یاسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت 206

المدینہ جنرل سٹور کی افتتاحی تقریب میں وائٹل آف کمپینز کے ڈائریکٹر حاجی محمد یاسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت

المدینہ جنرل سٹور کی افتتاحی تقریب میں وائٹل آف کمپینز کے ڈائریکٹر حاجی محمد یاسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) المدینہ جنرل سٹور کی افتتاحی تقریب میں وائٹل آف کمپینز کے ڈائریکٹر حاجی محمد یاسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت مہمان خصوصی حاجی محمد یاسین کا والہانہ استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں گلے میں پھولوں کے ہار اور مالا پہنائی گئیں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المدینہ جنرل سٹور کی افتتاحی تقریب میں وائٹل آف کمپینز کے ڈائریکٹر حاجی محمد یاسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس تقریب میں وائٹل گروپ کے سرگرم کارکنان، خالد اقبال شاد، محمد فریاد ملہی، محمد ندیم ظفر کراکری سٹور والے، محمد اختر اینڈ محمد اسلم سبزی فروش، محمد سرور ٹیلرز عرف شیرا درزی بھی ہمراہ تھے

اس موقع پر حاجی محمد ساجد اور حاجی محمد صادق فروٹ والے کی طرف سے مہمان خصوصی حاجی محمد یاسین کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں گلے میں پھولوں کے ہار اور مالا پہنائی گئیں مہمان خصوصی حاجی محمد یاسین نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کا باقاعدہ آغاز کیا اس کے بعد نعت مقبول رسول ہدیہ سرور کونین اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا آنے والے تمام معزز مہمانوں کی مٹھائی اور کولڈ ڈرنکس کے ساتھ تواضع کی گئی

اس تقریب میں وائٹل گروپ آف کمپینز کے ڈائریکٹر حاجی محمد یاسین کا کہنا تھا کہ رزق حلال عین عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ محنت کرنے والے انسان کو بے حد پسند کرتا ہے قرآن پاک میں درج ہے الکاسب حبیب اللہ یعنی محنت کش اللہ کا دوست ہوتا ہے ہم سب پر ضروری ہے کہ ہم بذات خود بھی حلال رزق کو ترجیح دیں اور اپنے اہل و عیال کو بھی حلال رزق کھلائیں حلال رزق میں برکت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو ررزق حلال کمانے کی توفیق عطاء فرمائے،

(آمین) مزید انکا کہنا تھا کہ وائٹل گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دیا ہے اپنے علاقہ کی عوام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہمارا منشور ہے ہم نے ہمیشہ علاقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر اپنا رول ادا کیا ہے آئندہ بھی اسی طرز عمل پر عوامی خدمت کو جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر حاجی محمد ساجد اور حاجی محمد صادق فروٹ والے نے پاکستان مسلم لیگ (زیڈ) میں شمولیت اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں