Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان کویت جانے والے پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے مشکلات حل کرے، کیپٹن عاصم ملک

پاکستان کویت جانے والے پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے مشکلات حل کرے، کیپٹن عاصم ملک

پاکستان کویت جانے والے پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے مشکلات حل کرے، کیپٹن عاصم ملک

پاکستان کویت جانے والے پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے مشکلات حل کرے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) دبئی میں مقیم معروف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مڈل ایسٹ خصوصا” کویت آنے والے پاکستانیوں کو ویکسینیشن کے حوالے سے ایک سنگین پریشانی کا سامنا آ رہا ہے، انہوں نے کہا کے کویت سے بہت سے پاکستانیوں نے مجھے یہ پیغامات بھیجے ہیں کہ کویت آنے والے پاکستانیوں نے جو ویکسین لگائی ہے وہ چائنا کی ویکسین ہے

جو کویت میں قابل قبول نہیں اور یہاں آنے والے پاکستانیوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ آکسفورڈ یا فائزر کی ویکسین لگائیں گے تب ان کا کویت میں داخلہ ممکن ہوگا ورنہ ان کے لئے کویت میں داخلہ ممکن نہیں جبکہ دنیا دیگر ممالک میں اصول نہیں، ان ممالک میں جس کمپنی کی ویکسین بھی لگائی جائے کوئی پابندی نہیں، انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال کویت میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خاصی تشویشناک ہے کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی کویت میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور یہ صورتحال ان کے لیے باعث تشویش ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا

کہ اس وقت ہزاروں پاکستانی کویت جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں لیکن اس نئی صورتحال کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور ان کے مستقبل قریب میں کویت جانے آثار نظر نہیں آرہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم معاملے پر کویت حکومت سے بات کرے اور پاکستانیوں کو کویت جانے میں حائل اس رکاوٹ کو دور کرے تاکہ کویت میں مقیم لاکھوں پاکستانی اس دوہری تکلیف سے نجات حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ

میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کویت کے تمام پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کو درپیش اس مشکل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور ان کے اس مسئلہ کے حل کے لئے ہر فورم کو استعمال کروں گا میں حکومت پاکستان کے عہدے داروں سے رابطے میں ہوں جیسے ہی کوئی مثبت اشارہ ملتا ہے میں کویت کے اوورسیز پاکستانیوں کو ضرور اعتماد میں لونگا وہ اس صورتحال سے پریشان نہ ہوں انشاءاللہ بہت جلد اس مسئلے کا کوئی حل نکل آئے گا

Exit mobile version