Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد،

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد،

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد،

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد،

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں “مالیکیولر پی سی آر بیسڈ ٹیکنیک فار جینیٹک ٹیسٹنگ” کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جہاں ملک بھر سے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی ایرِڈ زون ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل نومان لطیف سدوزئی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کے ذریعے سے طلباء کو فیلڈ کے ماہرین سے براہِ راست سیکھنے کا موقع ملتا ہے

اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رہنا چاہئے۔ ورچوئل یونیورسٹی لاہور کے شعبہ بیالوجی کے انچارج ڈاکٹر اختر علی نے شرکاء کو جینیٹکس ٹیسٹنگ کی بنیادوں اور پی سی آر کی مختلف اقسام کے بارے میں آگاہی دی۔ گومل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مزمل احمد خان نے طلباء کو آر ٹی پی سی آر اور مالیکیولر ڈائیگنوسس کے بارے میں بتایا جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جبار خان نے شرکاء کو ہیپاٹائیٹس بی سرفیس  بیٹا تھیلیسیما کے محرکات کے بارے میں آگاہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر (تمغہ امتیاز) نے تقریب کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کو کتابوں تک محدود رہنے کی بجائے عملی طور پر سیکھنے پر زور دیا۔ پروگرام کے آرگنائزر اور شعبہ فاریسٹری کے لیکچرر ڈاکٹر شعیب احمد انیس نے پروگرام میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کے آخر میں وائس چانسلر نے مہمانوں میں تحائف اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

Exit mobile version