پولیس پر حملہ کر کے کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لادی گینگ کا رکن کلاشنکوف سمیت گرفتار
ڈیرہ غازیخان ( بیوروچیف )پولیس پر حملہ کر کے کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لادی گینگ کا رکن کلاشنکوف سمیت گرفتاربتفصیلات کے مطابق تھانہ کالا پولیس کی اہم کاروائی لادی گینگ کا رکن اسلحہ سمیت گرفتار، ایس ایچ او تھانہ کالا عرفان افتخار نے بتایا کہ تھانہ کالا پولیس کے تفتیشی آفیسر شہزاد افضل، عرفان مصطفے معہ ٹیم نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لادی گینگ کے رکن تیمور عرف ضیاء الرحمان ولد سیف الرحمان قوم لوجانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ڈکیتی کیا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا
گرفتار ہونے والا ملزم تیمور ڈکیتی سمیت پولیس پر حملہ کرنے اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ لینے میں بھی ملوث رہا ہے مورخہ 08.05.21 کو برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم تیمور نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی اور ملزم تیمور کی فائرنگ سے طارق کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا اور یہ ملزم لادی گینگ کا رکن بھی ہے جس کی گرفتاری تھانہ کالا پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب کی زیر نگرانی تھانہ کالا پولیس نے کئی وارداتوں میں ملوث ملزم تیمور کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔