آر پی او فیصل رانا کا تھانہ صدر علی پور کے علاقہ میں پسند کی۔شادی کر نے والے لڑکے کے والد اور اغوا اور والدہ کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس 120

آر پی او فیصل رانا کا تھانہ صدر علی پور کے علاقہ میں پسند کی۔شادی کر نے والے لڑکے کے والد اور اغوا اور والدہ کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

آر پی او فیصل رانا کا تھانہ صدر علی پور کے علاقہ میں پسند کی۔شادی کر نے والے لڑکے کے والد اور اغوا اور والدہ کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

ڈیرہ غازی خان( فخرالزمان لکھیسر ) آر پی او فیصل رانا کا تھانہ صدر علی پور کے علاقہ میں پسند کی۔شادی کر نے والے لڑکے کے والد اور اغوا اور والدہ کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ،مغوی کو بازیاب کروا کر 3 ملزمان گرفتار کروا دئیے،تمام۔ملزمان کی گرفتاری کا حکم،متاثرہ خاندان کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر علی پور کےعلاقہ میں پسند کی شادی کرنے

والے لڑکے کے والد کو اغوا جبکہ اسی کی والدہ کو زدوکوب کرنے کے واقعہ پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موضع فتح پور میں ناصر نامی لڑکے نے کوثر بی بی سے پسند کی شادی کی ،جس پر ملزمان گلشیر،اعجاز،طیب وغیرہ نے ساتھیوں سے مل کر ناصر کےوالد اللہ بخش کو اغوا جبکہ اس کی اہلیہ زرینہ بی بی کو زدو کوب کیا ،ڈی پی او نے بتایا کہ زدوکوب کا شکار ہونے والی زرینہ بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف
اغوا اور خاتون کو زدوکوب کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،مدعی کی اندراج مقدمہ کے لئے دی جانے والی درخواست میں اجتماعی زیادتی کی کوشش کا ذکر بھی نہیں،آر پی او فیصل رانا نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کا حکم دیا ،آر پی او فیصل رانا کے بار بار فالو اپ لئے جانے کی وجہ سے پولیس نے مغوی کو بازیاب کروا کر 3 ملزمان گلشیر،اعجاز اور طیب کو گرفتار کر لیا ،آر پی او فیصل رانا نےمغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر مظفر گڑھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کے دیگر ملزمان،ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے ،جبکہ متاثرہ خاندان کی سیکورٹی کا۔ڈی پی او انتظام کروائیں تاکہ کسی کو اس طرح کی قانون شکنی کی ہمت نہ ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں