سندھ کے حکمرانوں نے چھوٹے نعرے،عدوں کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا،صائمہ ندیم 157

سندھ کے حکمرانوں نے چھوٹے نعرے،عدوں کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا،صائمہ ندیم

سندھ کے حکمرانوں نے چھوٹے نعرے،عدوں کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا،صائمہ ندیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قو می اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا تیسرہ بجٹ کورونا کی تیسری لہر کے باوجود معیشت کو نئی ہمت دینے کیلئے کامیاب ہوا۔ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ بجٹ غریب عوام کا بجٹ ہے

۔جسسے کوئی بھی شہری بلا سود 5لاکھ تک کا قرضہ لے سکتے ہیں،کاشتکار فصل کیلئے بلا سود ڈیڑھ لاکھ تک قرضہ لے سکتا ہے،ہر گھرانہ اپنے گھر کی تعمیر کیلئے 20لاکھ تک کا قرضہ لے سکتا ہے،ہر گھر کو صحت کارڈ جبکہ احساس پروگرام کے بجٹ میں مزید 2سو ارب کا اضاگہ ملے گا۔سندھ کے حکمرانوں صرف عوام کو کھوکھلے نعرے اور چھوٹے وعدوں کے ساتھ عوام کو کچھ نہیں دیا

۔روٹی،کپڑ اور مکان کا نعرہ عوام کو نہ روٹی دے سکا،نہ کپڑا اور نہ ہی مکان۔سندھ حکومت نالے تک تو صاف کرانہ سکی یہ صوبہ کیسے چلائیں گے۔13سال مستقل حکومت کرنے والی پارٹی بادشاہی نظام لانے والی پارٹی آج بھی روٹی،کپڑا اور مکان کے جعلی بیانئے پر سندھ کو نوچ نو کر کھا رہی ہے۔ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا

کہ 2021کی جدید صدی میں آج بھی صوبہ سندھ کی آبادی 50فیصد لکیر سے نیچے ہے۔75فیصد بھوک کا شکار ہے۔14اضلاع میں سے 3چوتھائی علاقے میں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے،سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے۔13سالوں میں سندھ حکومت 9ارب روپے خرچ کرچکے ہیں،لیکن اس میں سے 80فیصد فنڈز وفاق سے ملے۔وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں وفاق کو 7ہزار اسی ارب دینے چائیے تھے۔جبکہ وفاق نے سندھ حکومت کو 7ارب روپے دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں