جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں 100 ایکٹر رقبہ پر کیڈٹ کالج اور ویلفیئر کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز کر دیاگیا
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر ) جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں 100 ایکٹر رقبہ پر کیڈٹ کالج اور ویلفیئر کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز کر دیاگیا۔ پراجیکٹ کے حوالے سے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر بخاری،شاہین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری ائیر کموڈور خلیل الرحمٰن شیرانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ائیر کموڈور شیراز احمد نے خصوصی شرکت کی
۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے اجلاس میں منصوبہ کی پیشرفت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا.اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے 100 ایکٹر رقبہ پروجیکٹ کیلئے حوالے کردیا اور ابتدائی فنڈز جاری کردیئے. پاکستان ائیر فورس کی زیر نگرانی 70 ایکڑ پر فورٹ منرو کیڈٹ کالج تعمیر ہوگا30 ایکٹر پر ویلفئیر کمپلیس بھی تعمیر ہوگا۔ راشد میموریل ویلفیئر اور مخیر حضرات کے
عطیات سے ویلفیئر کمپلیکس تعمیر ہوگاجس میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ،گرلز ووکیشنل سنٹر،بوائز ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر،یتیم خانہ،اولڈ ایج ہوم سمیت دیگر فلاحی ادارے قائم ہوں گے. حکومت پنجاب،پاکستان ائیر فورس اور شاہین فاؤنڈیشن پراجیکٹ مکمل کرے گی فورٹ منرو کیڈٹ کالج کی چار دیواری مکمل کرلی گئی ہے۔آج سے پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز ہوگا۔سٹیئرنگ کمیٹی معاملات کی نگرانی کررہی ہے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر بخاری اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج اور ویلفیئر کمپلیکس خطہ کی
ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگاجنوبی پنجاب،بلوچستان سمیت ملک بھرسے نئی نسل کو معیاری تعلیم ملے گی۔ پروجیکٹ سے مقامی افراد کو روزگار ملنے کے ساتھ فورٹ منرو ترقی کرے گاکمپلیکس کو تین سال کے اندر مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا. پائن،زیتون،آڑو سمیت دیگر پھلدار پودوں کی گھنی شجرکاری کی جائے گی۔کمشنر نے بجلی،واٹر سپلائی،
سکیورٹی،این 70 روڈ تک اپروچ اور دیگر معاملات بارے محکموں کو ٹاسک دے دیاوزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی افسران پرجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے.دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک، ایئر مارشل (ر) اطہر بخاری، شاہین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری ائیر کموڈور خلیل الرحمٰن شیرانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ائیر کموڈور شیراز احمدنے کھر فورٹ منرو میں کھدائی کرکے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کرایااس موقع پر افسران اور مہمانو ں کی دستار بندی کے علاوہ بکروں کو ذبح کر کے صدقہ بھی دیاگیا اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی.