Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈویژنل ریونیوجائزہ کمیٹی کا اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا

ڈویژنل ریونیوجائزہ کمیٹی کا اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان سے) ڈویژنل ریونیوجائزہ کمیٹی کا اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،اسدچانڈیہ،رابعہ سیال،ریونیو افسران،ویڈیو لنک پر متعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور تحصیل داران نے شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ شب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ محاصل حکومتی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں،انکی وصولی میں کوتاہی نہ برتی جائے، سٹیمپ ڈیوٹی،واٹر ریٹ،ایگری کلچر انکم ٹیکس،لینڈ ریونیو سمیت دیگر ٹیکسز اور انکے بقایا جات کی رواں مالی سال میں وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔کھیوٹ و میوٹیشنز کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے،تمام افسران ریکوری کے لئے باہمی روابط سے فائدہ اٹھائیں،سالوں سے زیر التواء ایگری کلچر ٹیکس کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے

.کمشنر نے ہدایت کی کہ انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسروں کی الگ الگ پرفارمنس رپورٹس تیار کی جائیں.ریونیو جوڈیشل مقدمات کو فوری نمٹایا جائے. محاصل کو یقینی بنانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کیا اور کارکردگی بہتر بنائی جائے.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران اپنی عزت کا خیال کریں. وراثتی انتقالات کو زیر التوا ء نہ رکھا جائے،

حکومتی اراضی کے لیز سٹیٹس پراگرس کو بہتر کیا جائے،لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز اور اوور سیز پاکستانی کمیشن کے مقدمات فوری نمٹائے جائیں.انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائبل ایریاز میں دیہی مال مراکز کو جلد فنکشنل کیا جائے اور وقف اراضی پر سپورٹس سہولیات کی فزیبلٹی رپورٹس متعلقہ افسران سے لی جائیں۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے اضلاع کے ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

Exit mobile version