کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مودی وعدہ
جموں و کشمیر (نمائندہ خصوصی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر کانفرنس ۔مودی نے کانفرنس کے شرکا ءکو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کشمیر میں انتخابات کروانے کی ضرورت ہے،کانفرنس میں موجود شرکا نے کشمیر کی
اگست 2019 کی پوزیشن بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ محبوبہ مفتی نے مودی پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک کشمیر کی اصل پوزیشن بحال نہیں کی جائے گی کشمیر میں انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل پر وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب
کردہ کل جماعتی میٹنگ تین گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں بیشترشرکاءنے ریاست کی بحالی کی بات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری رہنماؤں کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ وقت آنے پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کردی جائے گی۔
https://www.youtube.com/watch?v=SggEE74WHdM&t=11s