ٹھٹھہ: زیبیسٹ انسٹیٹیوٹ دھابیجی/گھارو میں تقریب تقسیم اسناد و ٹول کٹس منعقد
ٹھٹھہ (امین فاروقی سے)شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ سینٹر دھابیجی/ گھارو میں تقریب تقسیم اسناد و ٹول کٹس منعقد ہوئ جسمیں زیبیسٹ اور زیبٹک سندھ کی ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر، سیکرٹری بورڈ آف ٹرینیز ڈاکٹر سلیمان شیخ،
ٹرسٹیز بورڈز آف زیبیسٹ ظہور حسین شجرہ اور پرنسپل زیبٹک دھابیجی/گھارو اعجاز حسین جھرک سمیت معزیزین علاقہ صحافیوں اور طلباء طالبات نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے
زیبیسٹ اور زیبٹیک سینٹر میں مختلف شعبوں آئ ٹی پروگرام، سولر پینل، الیکٹریکشن، موٹر میکینکل، ریپئرنگ اور ولڈنگ میں سکلز ٹیچنگ تربیت حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں سرٹیفیکٹ اور ٹول کٹس دی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
ڈائریکٹر سندھ زیبیسٹ، زیبٹیک وحیدہ مہیسر نے کہا کہ سی پیک اکانمک زون میں دھابیجی کو اہمیت حاصل ہے یہاں انٹرنیشنل سطح کی انوسمنٹ ہوگی جہاں دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر بہترین سکلز ٹیکنیشن کو اہمیت دی جائے گی جسکا واحد بہترین ذریعہ زیبیسٹ زیبٹک سینٹرز ہیں جو سندھ کے مختلف شہروں میں قائم ہیں یہ سب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک خواب تھا
جسے عملی جامہ پہنایا گیا ہے وہ چاہتے تھے کہ سندھ کے لوگ آنے والے وقتوں میں ہر شعبہ میں مہارت حاصل کریں سندھ میں روزگار عام ہو اور لوگ خوشحال رہیں اس خواب اور وژن کا عملی جامہ آج سندھ بھر میں قائم ہے محترمہ بینظیر بھٹو نے بہت آگے کا سوچ کر دھابیجی کی اس زمین کا انتخاب کیا اور اسے ہزارو ایکڑ پر خود خرید کر سندھ کی عوام کو ٹیکنیکل شعبوں میں تحفہ کے طور پر دیا ہے
وحیدہ مہیسر نے مزید کہا کہ جسطرح نوجوان سکلز ٹیکنیکل ایجوکیشن کا حصہ بن رہے ہیں اسے کہیں زیادہ خواتین کو آگے آنا ہے اور ہر شعبہ میں سکلز و ٹیچنگ کے ذریعے محنت کرنی ہے تاکہ وہ بھی معاشرہ میں ایک اچھے باعزت روزگار کے حصول میں کسی سے پیچھے نہ ہوں جلد ایک اچھا ہسپتال سہولیات کے ساتھ تعمیر ہوگا تاکہ دہی علاقوں کے مکینوں کے لئے فائدہ مند ہو سیکریٹری بورڈ آف ٹرینیز ظہور حسین شجرہ نے کہا
کہ آج زیبیسٹ کو پھلتے پھولتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئ جو خواب بھٹو شہید کا تھا وہ پورا ہورہا ہے میڈم وحیدہ مہیسر کی کاوشیں بہترین ہیں انکی صلاحیتوں کی وجہ سے سندھ کے مختلف شہروں میں زیبیسٹ انسٹیٹیوٹ قائم ہیں دھابیجی میں ایک بڑی ایراضی اس ادارہ کو محترمہ بینظیر شہید نے دی ہے یہاں بہت سے دیگر شعبے کھلیں گیں
سردست کوشش ہے کہ جلد ائیرایشن اسکول بنے اور یہاں کے لوگوں کو چھوٹے ہوائ جہاز چلانا سکھایا جاسکے بلوچستان کے نوجوانوں کا حق بھی بنتا ہے وہ زیبیسٹ سے فائدہ لیں یہاں آئیں اور سکلز ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام میں داخلہ لیں تاکہ آنے والے وقتوں میں بلوچستان بھی معاشی مظبوطی سے ہمکنار ہوسکے
ٹرسٹیز بورڈ ممبر زیبیسٹ ڈاکٹر سلیمان شیخ نے سندھ میں موجود زیبیسٹ زیبٹک انسٹیٹیوٹ سینٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور ڈائریکٹر سندھ زیبیسٹ و زیبٹک وحیدہ مہیسر کی محنت پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا
کہ سندھ معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہا ہے شہیدوں کا مشن اور غریبوں کے لئے دی جانے والی تعمیری سوچ کو دوام ملے گا تقریب کے منتظمین میں مس سردار بی بی پہنور، مس ثناء، لاجسٹک اسٹوڈنٹس مسکان، عقیل احمد و دیگر نے اسٹیج فرائض سرانجام دئے۔