108

حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی جانب سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی جانب سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

خانیوال 24جون21 (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی جانب سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں سائلین کی شکایات اورمسائل سنے اور بذریعہ ٹیلی فونک اور تحریری طور پر متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کرکے فوری داد رسی یقینی بنا کر رپورٹ بھجوانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے سائلین سے مخاطب ہوتے ہوئے

کہاکہ جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے اجتناب کریں اورکسی بے گناہ اپنے درخواست کا حصہ نہ بنائیں اورخانیوال سے جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کے لیے پولیس کا ساتھ دیں‘ پولیس اور عوام مل کرہی جرائم سے پاک مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں۔ڈی پی او نے کہاکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے دفاترمیں پیش ہونے والے سائلین کیساتھ عز ت واحترام کے ساتھ پیش آئیں کوئی پولیس آفیسر عوام کیساتھ بدتمیزی‘رشوت اورناانصافی کا مرتکب پایا گیا تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں