Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کپاس کی فصل ملکی زرعی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ڈاکٹر منظور احمد گل

کپاس کی فصل ملکی زرعی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ڈاکٹر منظور احمد گل

کپاس کی فصل ملکی زرعی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ڈاکٹر منظور احمد گل

کپاس کی فصل ملکی زرعی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ڈاکٹر منظور احمد گل

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع خانیوال کے زیر اہتمام کپاس، دھان،مکیی کی فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کے سلسلہ میں 74-بی/15-ایل لاڑاں والے میں سمارٹ فارمر گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا۔کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر منظور احمد گل نے کہا کہ کپاس کی فصل ملکی زرعی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے کپاس کی فصل کی کامیابی کے لیے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کررہا ہے اس وقت کپاس کی فصل انتہائی نازک مراحل میں داخل ہوچکی ہے اس لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ آپنی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں’اور نقصان دہ کیڑوں کی معاشی حد پر پہنچنے کی صورت میں بائیو ایکسٹریکٹ یعنی کوڑتمہ،نیم یا تمباکو کے عرقیات کو محمکہ کے ماہرین کی

سفارش کے مطابق سپرے کریں اور ممکن حد تک کپاس پر پہلا سپرے لیٹ کریں تاہم نقصان دہ کیڑوں کی معاشی حد کا خیال رکھیں محکمہ زراعت کا عملہ ہمہ وقت کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال رانا مقصود احمد نے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی اہمیت،اہلیت اور بنانے کے طریقہ کار کے متعلق تفصیل سے بتایا اس موقع پر ایچ بی ایل کنکٹ ایجنٹ بھی موجود تھے

جنہوں نے موقع پر موجود کاشتکاروں کے کسان کارڈ کے اجراء کے لیے اپلائی کرایا ۔ سمارٹ فارمر گیدرنگ میں آصف شاہ کھگہ، رانا اکبر، اللہ دتہ سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی اور محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہا-

Exit mobile version