Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات کی کمی سے مریض اور انکے لواحقین پریشانی کا شکار،ہسپتال انتظامیہ حکومتی فنڈز کی کمی کو وجہ بتاتے ہیں عوام کا اصلاح احوال کا مطالبہ

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات کی کمی سے مریض اور انکے لواحقین پریشانی کا شکار،ہسپتال انتظامیہ حکومتی فنڈز کی کمی کو وجہ بتاتے ہیں عوام کا اصلاح احوال کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تحصیل ہسپتال میں سہولیات کا فقدان دن بدن بڑھتا جارہا ہے پینے کے صاف پانی کی کمی،باتھ رومز کی ناگزیر حالت،ادویات کی کمی اور ڈاکٹروں کی خالی نشستیں بڑے مسائل ہیں ایمرجنسی میں مخیر حضرات کی طرف سے عطیہ کی گئی

ادویات سے ہی کام چلایا جا رہا ہے اور ایمرجنسی سہولیات فقدان کے باعث ایمرجنسی ڈاکٹرز حضرات بھی ایمرجنسی کیسز کو ٹریٹمنٹ کی بجائے بہاولپور یا لاہور ریفر کرنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ حکومت کی طرف سے ادویات کے بجٹ میں کمی سے ادویات کی اکثر قلت رہتی ہے،ڈاکٹروں کی اکثر نشستیں خالی ہیں

جس کی وجہ سے موجود ڈاکٹروں کے پاس بے انتہا رش ہوتا ہے جس سے اکثر مریض چیک اپ سے محروم رہ جاتے ہیں اور پرائیویٹ کلینکس کا رخ کرنا پڑتا ہے ایم ایس تحصیل ہسپتال کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم آنے والے مریضوں کو بہترین سہولیات کے لیے کوشاں رہتے ہیں عوام الناس نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں کی آبادی کو سہولت فراہم کرنے والے تحصیل کے واحد چوبیس گھنٹے ایمرجنسی ہسپتال کو سہولیات فراہم کی جائیں ڈاکٹر اور عملہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔

Exit mobile version