ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار احمد چوہان کی ہدایت پر ایف آئی اے اسلام آباد زون میں کرونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد
سلام آباد(بنارس راجپوت)ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار احمد چوہان کی ہدایت پر ایف آئی اے اسلام آباد زون میں کرونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرونا ویکسین تمام پاکستانیوں بشمول سرکاری ملازمین کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا
پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے لیے حکومت پاکستان نے مختلف مقامات پر ویکسینیشن کیمپ لگائے تھے مگر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے نزدیک کوئی بھی ویکسینیشن کیمپ موجود نہ تھا۔
ایف آئی اے اسلام آباد کے ملازمین کو دفتری اوقات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکسینیشن کروانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد جون جناب وقار احمد چوہان نے ملازمین کی ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منسٹری آف ہیلتھ کو بذریعہ درخواست ایف آئی اے اسلام آباد زون میں کیمپ کے انعقاد کی استدعا کی تھی۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سو سے زائد ملازمین نے ویکسین لگوائ.