Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آر پی او فیصل راناکی طرف سے تھانوں کے سرپرائیز وزٹ جاری،ضلع راجن پور کے تھانہ جام پور،ضلع ڈی جی خان کے 2تھانوں سخی سرور اور کوٹ مبارک کی انسپکشن کی

آر پی او فیصل راناکی طرف سے تھانوں کے سرپرائیز وزٹ جاری،ضلع راجن پور کے تھانہ جام پور،ضلع ڈی جی خان کے 2تھانوں سخی سرور اور کوٹ مبارک کی انسپکشن کی

آر پی او فیصل راناکی طرف سے تھانوں کے سرپرائیز وزٹ جاری،ضلع راجن پور کے تھانہ جام پور،ضلع ڈی جی خان کے 2تھانوں سخی سرور اور کوٹ مبارک کی انسپکشن کی

آر پی او فیصل راناکی طرف سے تھانوں کے سرپرائیز وزٹ جاری،ضلع راجن پور کے تھانہ جام پور،ضلع ڈی جی خان کے 2تھانوں سخی سرور اور کوٹ مبارک کی انسپکشن کی

ڈیرہ غازی خان (فخرالزمان لکھیسر )آر پی او فیصل راناکی طرف سے تھانوں کے سرپرائیز وزٹ جاری،ضلع راجن پور کے تھانہ جام پور،ضلع ڈی جی خان کے 2تھانوں سخی سرور اور کوٹ مبارک کی انسپکشن کی،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کی تعمیل میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی طرف سے تھانوں کے سرپرائیز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے،آر پی او نے ضلع راجن پور کے تھانہ سٹی جام پور،

ضلع ڈی جی خان کے تھانہ سخی سرور اور تھانہ کوٹ مبارک کی انسپکشن کی،جس کے دوران آر پی او نے تھانوں کی حوالات،فرنٹ ڈیسک کا کارکردگی،اسلحہ خانہ،مال خانہ اور ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا،انہوں نے واش رومز سمیت تھانوں کی صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا،آر پی او فیصل رانا نے تھانوں کی حوالات میں بند ملزمان سے مختلف سوالات کئے،اسلحہ خانہ کی چیکنگ کے دوران موجود اسلحہ کو بھی چیک کئے،فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے عوامی سہولیات کے حوالے سے سوالات کئے،آر پی او فیصل رانا نے تھانہ کے محرر سے بھی

ریکارڈ کے حوالے سے سوالات کئے،اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزٹ کا مقصد تھانوں کی کارکردگی کو آن گراؤنڈ چیک کرکے پولیس کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانا ہے،تھانے قانون کا حقیقی قلعہ اور گھر ہیں،جس طرح ہم اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کو اہمیت دیتے ہیں ایس ایچ اوز کو واش رومز سمیت تھانوں کی صفائی ستھرائی کو اہمیت دیتے ہوئے اسے بہترین بنانا چاہیے،

اسی طرح حوالات میں بند افراد کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو قانون نے انسانی حقوق کے تحت ملزمان کے لئے متعین کی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس ہمہ وقتی تیار فورس ہے جو قانون شکن عناصر کو قانون کی لگام دینے کے حوالے سے میدان عمل میں موجود ہے،مختلف قانون شکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے حکمت عملی مختلف ہو سکتی ہے لیکن ہر قانون شکن کو بہرحال قانون کی گرفت میں آنا ہی ہے، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے قانون پسندوں اور پکڑ کر لائے گئے قانون شکنوں کو قانون کے تحت

مختلف پیغامات ملنے چاہییں،قانون پسندوں کو نہ چھیڑنے کی پالیسی کے تحت ان سے اس قدر حسن سلوک کیا جائے کہ قانون پسند تھانوں سے متاثر ہو کر جائیں جبکہ قانون شکنوں کو واضح پیغام ملے کی تھانوں میں قانون کے تحت انہیں قانون کے کٹہرے میں کھرا ہونا پڑے گا،آر پی ا ونے کہا کہ تھانوں میں تشدد،غیر قانونی حراست اور نجی ٹارچر سیل ناقابل برداشت اسی طرح قابل دست اندازی پولیس جرم کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر بھی قطعی ناقابل قبول ہے،ایسی شکایات پر انکوائری کے بعد ذمہ داروں کا پولیس رولز کے تحت محکمانہ احتساب ہو گا.

Exit mobile version