Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی پی او کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ، ایس پی انوسٹی گیشن حسن بھٹی نے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈیرہ غازیخان( فخرالزمان لکھیسر ) ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ، ایس پی انوسٹی گیشن حسن بھٹی نے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام الناس سے مسائل براہ راست سننے کے لئے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سرکل کوٹ چھٹہ،

سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ مکینوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن حس جاوید بھٹی نے عوامی شکایات سنی اور مسائل کے حل کیلیے موقعہ پر احکامات صادر فرماۓ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور عوام الناس کو چاہیے کہ سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، علاقے سے بدمعاشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور سرکل کوٹ چھٹہ پولیس کا منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے

خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں کیونکہ ہر طرح کے جرائم کا خاتمہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ یہاں پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ سمیت ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی اور کرائم کا جائزہ بھی لیا

Exit mobile version