تحصیل انتظامیہ ٹائیفائڈ مہم میں محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے ٹائیفائڈ مہم کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں، محمد بابر سلیمان
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں یونیسف ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر عاصم بھٹہ نے ڈی ایچ ایس سی اور خانیوال محفوظ رحمٰن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان سے ملاقات کی اور ٹائیفائڈ کیمپین کی سوشل موبلائیزیشن کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ ٹائیفائڈ مہم میں محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے ٹائیفائڈ مہم کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں. مزید انھوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مہم پہلے ہی سے کامیابی سے جاری و ساری یے مزہبی علماء کرام، نمبرداران اور معززین علاقہ کو اعتماد میں لے کر ٹائیفائڈ مہم کو خوب پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اس مہم میں محکمہ ریونیو فیلڈ سٹاف بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ ہم سو فیصد اپنے مقاصد حاصل کر سکیں مزید انھوں نے محکمہ
صحت کے آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق نے کہا کہ ٹائیفائڈ مہم کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین میں بھی خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں اس حوالے سے مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی. وفد کے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائڈ اور کورونا ویکسین کے
حوالے سے جو انتظامات کیے گئے ہیں وہ تسلی بخش اور قابل ستائش ہیں مزید انھوں نے کہا کہ بچوں کو کورونا ویکسین اور ٹائیفائڈ سے بچانے کے لیے والدین اور مقامی مدرسوں کو بھرپور آگاہی کی ضرورت ہے اس موقع پر ڈاکٹر واصف اعجازِ، تحصیل فوکل پرسن شاہد الرحمن گل، شرجیل احمد بھٹہ بھی شامل تھے۔۔