ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ دیہی مرکز مال 106/10R کا ہنگامی دورہ 116

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ دیہی مرکز مال 106/10R کا ہنگامی دورہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ دیہی مرکز مال 106/10R کا ہنگامی دورہ

جہانیاں(سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ دیہی مرکز مال 106/10R کا ہنگامی دورہ کیا. حاضری چیک کی ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،ریکارڈ کی چھان بین کی . انچارج دیہی مرکز مال ریونیو آفیسر منیر احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں

اس وقت تک دس انتقال اور 80 کے قریب فرد ملکیت جاری کی جا چکی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوام الناس کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مرکز مال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں اس کے لیے حکومت پنجاب عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے اور کسان بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مرکز مال کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اس موقع پر سپیشل برانچ جہانیاں سرکل کے انچارج چوہدری سیف اللہ بٹر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں