بہاولنگر ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں شراب چرس اوراسلحہ برآمد 103

بہاولنگر ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں شراب چرس اوراسلحہ برآمد۔

بہاولنگر ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں شراب چرس اوراسلحہ برآمد۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار،قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و لہن1023لیٹر ، چرس1کلو140گرام اوراسلحہ ناجائز2 پسٹل اور 1ریوالور برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیو ں میں مصروف ہے،ایس ایچ او تھانہ شہر فریدظفر رفیق کی سربراہی میں محمد عارف اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کر تے ہوئے شراب کشید کر نے میں مصروف2 منشیات فروش نصیر احمد اور محمد احمد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے شراب ولہن 673لیٹر معہ آلات کشید 1عدد چالو بھٹی برآمدکر لی

۔تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں خلیل احمدسب انسپکٹرنے کاروائی کرتے ہوئے شراب کشیدکر نے میں مصروف ملزم احسن امین کو 120لیٹر شراب معہ لہن وآلات کشید چالو بھٹی سمیت موقع پر گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی ہارون آباد محمد صفدر ضیغم سب انسپکٹر نے کاروائی کر تے ہوئے عادی منشیات فروش محمد نعیم کو گرفتار کر کے قبضہ سے چرس 1کلو 140گرام برآمدکی۔تھانہ فورٹ عباس ارشدعلی اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے شراب کشید کرنے میں مصروف اویس بشیر کو 230لیٹر شراب معہ لہن وآلات کشیدچالو بھٹی سمیت موقع پر گرفتارکر لیا

جبکہ اسلحہ ناجائزرکھنے والے ملزمان کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان ارشاد احمد،محمد زمان اورمطیب الرحمٰن کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2پسٹل اور ریوالور برآمدکر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ ضلعی پولیس اپنے فرائض منصبی کو بخوبی نبھارہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں سرگرم ہے۔ڈی پی او کامزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف اس طرز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں