ڈیرہ غازیخان اسسٹنٹ کمشنرتونسہ رابعہ سیال نے پناہ گاہ تونسہ کا دورہ مسافروں اور رہائش پذیر افراد سے ملاقات
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان سے )ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرتونسہ رابعہ سیال نے پناہ گاہ تونسہ کا دورہ کیا. مسافروں اور رہائش پذیر افراد سے ملاقات کے ساتھ کھانے اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. انہوں نے مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے معیار چیک کیا.
اسسٹنٹ کمشنر نے منتظمین کو ہدایت کی کہ بے سہارا افراد کوگھر جیسا ماحول کے ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں. علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز بیٹ اشراف کا دورہ کیا. نہر میں پانی کی سطح بلند ہونے اور تونسہ سے رابطہ منقطع ہونے والی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے اہل علاقہ سے ملاقات کی. اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کی مدد سے تعمیر و مرمت کر کے راستہ بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں.