ڈیرہ غازیخان ضلع ڈیرہ غازی کی ترقی کیلئے نئے بجٹ میں چار گنا زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار 182

ڈیرہ غازیخان ضلع ڈیرہ غازی کی ترقی کیلئے نئے بجٹ میں چار گنا زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار

ڈیرہ غازیخان ضلع ڈیرہ غازی کی ترقی کیلئے نئے بجٹ میں چار گنا زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان سے )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی کی ترقی کیلئے نئے بجٹ میں چار گنا زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیا ہے۔49 ارب 25 کروڑ روپے سے 237 سکیموں پر کام کیا جائیگا جس کیلئے 15 ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے تمام محکموں کو پانچ گنا زیادہ محنت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کہا کہ جولائی سے نئی اور جاری سکیموں کیلئے 25 ارب روپے دئیے جائیں گے۔وزیر اعلی کے خصوصی 70 ارب روپے کے پیکج کا بیشتر حصہ ضلع میں خرچ ہوگا۔45 کروڑ روپے سے ڈیرہ غازی خان شہر میں نئی سیوریج لائن اور متعلقہ کام ہوں گے۔تمام محکموں کیلئے اگلا سال مصروف ترین ہوگا۔باہمی تعاون کی مثالی فضا قائم کرتے ہوئے کام کیا جائے
۔ٹیم ورک سے اہداف بروقت مکمل ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیموں کے سروے  اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کا تعاون حاصل کیا جائے۔کھدائی کرکے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی بجائے ضرورت کے مطابق کھدائی کرکے کام کیا جائے۔عمارتی مٹیریل کی بروقت منتقلی اور جگہ کی صفائی و بھرائی سے عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکتا ہے
۔ڈپٹی کمشنر نے رواں مالی سال کی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی پی،سی ڈی پی،سائپ،رائپ،پی ایم ایس پی،سپیشل انیشیٹوز سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فراہم فنڈز جون تک سوفیصد خرچ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں 1832 سکیموں میں سے 823 مکمل کرلی گئی ہیں۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=ZZhzj-5m-j0&t=2s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں