ڈیرہ غازیخان تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی چوری کی گئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد دونوں ملزمان گرفتار 110

ڈیرہ غازیخان تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی چوری کی گئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد دونوں ملزمان گرفتار

ڈیرہ غازیخان تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی چوری کی گئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد دونوں ملزمان گرفتار

ڈیرہ غازیخان ( فخرالزمان لکھیسر )تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی چوری کی گئی رقم 10 لاکھ روپے اور 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد جبکہ ایک اور کاروائی میں ڈبل مرڈر کے دونوں ملزمان گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 22.06.2021 کو محمد اسماعیل نے درخواست دی کہ ہمارے گھر سے رقم 10 لاکھ روپے معہ دیگر قیمتی سامان نامعلوم ملزمان نے چوری کر لیا

جس پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر۔217/21 درج کر کے ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل سٹی ریحان الرسول کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی سمیت ایک ٹیم تشکیل دی گئی اسی ٹیم کی دن رات کی انتھک محنت سے چوری میں ملوث ملزمان محمد اسلم ولد محمد اسماعیل قوم لغاری سکنہ بھٹہ کالونی، محمد عمیر ولد ساجد حسین قوم سید سکنہ بھٹہ کالونی کو نا صرف ٹریس کیا بلکہ چوری میں ملوث دونوں ملزمان سے چوری کی گئی رقم 10 لاکھ روپے معہ دیگر سامان بھی برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کیا

اسی طرح تھانہ سول لائن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو کس موٹر سائیکل چوروں کو بھی گرفتار کر لیا یہ موٹر سائیکل چور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائکل ہائے کو چوری کر لیتے تھے موٹر سائیکل چوری کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے دو کس چور کلیم اللہ ولد غلام یسین سکنہ پل ڈاٹ، نواب ولد امیر بخش قوم کچھیلا کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری کرنا تسلیم کرتے ہوئے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل ہائے کی ریکوری دے دی ہے

جبکہ موٹر سائیکل چوروں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے مزید بتایا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان 24 گھنٹے الرٹ ہو کر اپنے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جا رہا ہے آپ کو معلوم ہو گا کہ مورخہ 08.06.2021 کی

رات دو ملزمان خالد جندانی اور قطب عرف شہروز نے صرف تصویر بنانے کے معاملہ پر دو معصوم لڑکے زین اور راول کو قتل کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی معہ دیگر نفری نے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور گھیرا ڈال کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیشی کی جا رہی ہے اور دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے میں پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں