ضلع مہمند ،مہمند پولیس نے ا ٓندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد. مزید تفتیش جاری 170

ضلع مہمند ،مہمند پولیس نے ا ٓندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد. مزید تفتیش جاری

ضلع مہمند ،مہمند پولیس نے ا ٓندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد. مزید تفتیش جاری

ضلع مہمند( افضل صافی)ضلع مہمند ،مہمند پولیس نے ا ٓندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد. مزید تفتیش جاری.
تفصیلات کے مطابق 15جون 2021کو مقامی پولیس تھانہ پنڈیالئی کی مقام سیالوگو کورسے ایک لا وارث خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی. نعش برآمد ہونے کے بعد شناخت کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی لایا گیا. اس موقع پر ذیشان ولد فضل ربی نے

نعش کی شناخت کر کے اپنی والدہ مسمات تاج محل بی بی زوجہ فضل ربی سکنہ کالام سوات حال پشاور کے طور پر کی. اور اپنی کی قتل کے ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی۔ار پی او مردان یاسین فاروق نے واقعہ سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کو ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کئے تھے۔.ڈی پی او مہمند نے روخان زیب خان ایس پی انوسٹیگیشن کی نگرانی میں پولیس افسران ڈی ایس پی دلفراز خان,

ڈی ایس پی علی مراد خان,انسپکٹر شاکراللہ انوسٹگیشن ایس ائی عنایت الرحمن,اے ایس ائی ظفر خان تھانہ پنڈیالی پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ایس پی روخان زیب خان کی تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت کر کے جدید تکنیکی اور سائنسی خطوط پر مختلف ذاویوں سے تفتیش کی, مقتولہ کے موبایل فون کا سی ڈی آر حاصل کر کے سی ڈی آر میں مشتبہ موبائل فون نمبرجو مسماۃ (ش) کے زیر استعمال تھی. مسماۃ (ش) کو شامل تفتیش کر کے نہایت باریک بینی سے

پوچھ گچھ کی گئی. جنہوں نے جملہ رازوں سے پرد ہ فاش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقتولہ تاج محل بی بی اس کی سہیلی تھی,مقتولہ کا گل محمد ولد گل بادشاہ ساکن کارغان پڑانگ غار کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے,لیکن بعد میں مقتولہ نے گل محمد کو بلیک میل کر کے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا. جس سے ملزم ادا کرنے سے قاصر تھے ۔.بروز وقوعہ میں مقتولہ تاج محلہ اور ملزم گل محمد کے ہمراہ اس کے موٹر کار نمبر 1144ایل آر یو میں باجوڑ گئے تھے. اور واپسی پر بمقام سیالوگو گل محمد نے موٹر کار روک کر پیشاپ کے بہانے سے

نیچے اترا اور مقتولہ کو بھی اپنے ساتھ اتارا. ملزم نے مقتولہ کو وھیل پانے کے زریعے زخمی کیا,مقتولہ زمین پر گر پڑی,ملزم نے مقتولہ پر گاڑی چڑھا کر انہیں قتل کر دیا.بعدمیں ملزم نے اپنے موٹر کار میں مجھے پشاور پہنچایا.تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل محمد کو گرفتار کر کہ آلہ قتل ویل پانا سے خون ا ٓلود اور موٹر کار برآمد کر کے ملزم نے پولیس کے رو بر و اپنی جرم کا اعتراف کر لیا. مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں