Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وائٹل گروپ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد یاسین کی تونسہ شریف آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین پیر سید قاسم حسین شاہ کے ہمراہ 105 سکس آر مہریہ امیریہ میں تشریف آوری

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) وائٹل گروپ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد یاسین کی تونسہ شریف آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین پیر سید قاسم حسین شاہ کے ہمراہ 105 سکس آر مہریہ امیریہ میں تشریف آوری، آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین کے ہمراہ آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوب محبتوں سے نوازا گیا وائٹل گروپ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد یاسین کو پیر و مرشد دعاؤں سے نوازتے رہے انہوں نے کہا کہ حاجی محمد یاسین درد دل رکھنے والے

ہمدرد اور درویش صفت انسان ہیں سیاسی شخصیت حاجی محمد یاسین جنہوں نے عوامی خدمت کو اپنا منشور بنا رکھا ہے علاقہ کی ترقیاتی کاموں کے علاوہ عوام و الناس کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں اسی وجہ سے حاجی محمد یاسین اہل علاقہ کی پسندیدہ اور مقبول ترین شخصیت ہیں عوام و الناس نے

حاجی محمد یاسین اور خالد اقبال شاد سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر خالد اقبال شاد، چوہدری اسلم، شیرا درزی، ندیم ظفر،فریاد سلطانی اور دیگر کارکنان بھی ہمراہ تھے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا پر وقار طریقے سے خیر مقدم کیا گیا اور تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خصوصی پروٹوکول اور زبردست عشائیہ بھی دیا گیا اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور بیماروں کے لئے شفاء یابی اور تنگ دستوں کو بہترین روزگار اور بے

اولاوں کو اولاد جیسی نعمت کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی واضع رہے کہ آستانہ عالیہ مہریہ امہریہ چک نمبر 105 سکس آر میں روزمرہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ حاضری دیتے ہیں قرآن پاک کا حفظ، درس نظامی، عالم دین بننے والے طلباء کو دینی تعلیم کے اس سلسلہ کو دیکھ کر خالد اقبال شاد اور حاجی محمد یاسین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا

کہ ایسے بزرگان دین قابل تعریف ہیں جن کا مقصد اللہ تعالٰی کی خوشنودی اور اللہ کے پیارے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہونا ہے اور دوسروں کو اس کی تلقین کرنا ہے ایسی درسگاہ جس میں اللہ تعالیٰ کے پاک کلام قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات دینا ہے ایسی دینی درسگاہ سے ہزاروں طلباء مستفید ہو رہے ہیں ایسے دینی اور روحانی چراغ روشن ہوتے دیکھ کر دلی راحت محسوس ہوتی ہے

Exit mobile version