دبئی، محترمہ ڈاکٹر ہند عبدالعزیز القسیمی نے کیپٹن عاصم ملک کو بی پی ڈبلیو کا نمائندہ برائے پاکستان مقرر کردیا 177

دبئی، محترمہ ڈاکٹر ہند عبدالعزیز القسیمی نے کیپٹن عاصم ملک کو بی پی ڈبلیو کا نمائندہ برائے پاکستان مقرر کردیا

دبئی، محترمہ ڈاکٹر ہند عبدالعزیز القسیمی نے کیپٹن عاصم ملک کو بی پی ڈبلیو کا نمائندہ برائے پاکستان مقرر کردیا

دبئی(خصوصی رپورٹ)کیپٹن عاصم ملک کو بزنس پروفیشنل ورلڈ امارات کلب کا نمائندہ برائے پاکستان مقرر کردیا گیا،عزت ماب محترمہ ڈاکٹر ہند عبدالعزیز القسیمی نے معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک کو پاکستان کے لیے بزنس پروفیشنل ورلڈ(BPW)امارات کلب کا نمائندہ مقرر کرتے ہوئے انکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، BPW ایک عالمی بزنس کلب ہے جس میں کئی ممالک کے منجھے ہوئے

اور پڑھے لکھے افراد بطور ممبر اور نمائندے اس کلب کا حصہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں خصوصا مڈل ایسٹ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے کیپٹن عاصم ملک کی اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاک / عرب امارات کے بہترین اور مثالی تعلقات کا نمونہ قرار دیا جبکہ اس اعزاز پر کیپٹن عاصم ملک نے متحدہ عرب امارات حکومت اور خصوصا” عزت ماب محترمہ ڈاکٹر ہند عبدالعزیز القسیمی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اس نمائندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں