Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شہباز شریف اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت

شہباز شریف اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت

شہباز شریف اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت

شہباز شریف اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نوازشریف نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ کشمیر الیکشن میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اور نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی

۔پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں نے کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سو نپے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی

مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں، اور عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے بجٹ سے پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔دریں اثناء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچی شہزادہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم میں گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقاریر کر رہا ہے، آزاد کشمیر کے عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرچی شہزادہ آزاد کشمیر الیکشن کی شکل میں ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے، آزاد کشمیر کے غیور و باشعور لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ کپتان کے حق میں دے رہے ہیں

۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی سیاہ کاریوں اور گھنانے چہروں کو جان چکے ہیں، جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کو گلگت بلتستان الیکشن میں تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی، کشمیر الیکشن میں بھی پرچی شہزادے اور جعلی راجکماری کے لئے نتائج مختلف نہ ہونگے۔

Exit mobile version