تھانہ صدر پولیس کی کاروائی بد فعلی کا ملزم گرفتار
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی بد فعلی کا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطا بق تھانہ صدر کی حدود میں آٹھ سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل گل حسن خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد بشیر نے ملزم کو فوری طور پرگرفتار کر لیا
ایس ایچ او تھانہ صدر بشیر احمد نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتا آئندہ بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر ظفر بزدار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی