Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاق المدارس کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

وفاق المدارس کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

وفاق المدارس کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

وفاق المدارس کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)ممتاز عالم دین استاذ العلماء مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

مولانا اسکندر بہت بڑے علمی پائے کے جید عالم دین تھے۔

مولانا اسکندر کا سانحہ ارتحال امت مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مولانا اسکندر کے علمی ، تدریسی اور تحریک خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
مولانا اسکندر نے ہر تحریک میں صف اول میں رہ کر قائدنہ کردار ادا کیا ۔

مولانا اسکندر کافی عرصے سے علیل اور انڈس ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔

وہ 25 سال سے معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے چانسلر اور شیخ الحدیث تھے ۔

وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تادم وفات امیر مرکزیہ رہے ۔

وہ دنیائے مدارس کے سب بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی صدر تھے ۔

ان کی عمر 86 سال تھی وہ 1935 میں کاکول ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے جامعہ بنوری ٹاؤن کے علاوہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ ، جامعہ الازہر سے علمی استفادہ کیا۔

وہ 1997 سے ڈاکٹر حبیب اللہ مختار کی شہادت کے بعد جامعہ بنوری ٹاؤن کے چانسلر تھے ۔

وہ بلاواسطہ ہزاروں اور بالواسطہ لاکھوں علماء کے استاذ تھے ۔

مولانا اسکندر کے وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی ۔

مولانا اسکندر کی وفات کے بعد جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں علماء اور شاگردوں کی معتقدین آمد

مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر رح کی نماز جنازہ عشاء نماز کے بعد جامعہ بنوری ٹاون گرو مندر کراچی میں ادا کردی گئ

انکی تدفین جامعہ میں ہی موجود قبرستان میں کی گئ

Exit mobile version