Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز مگسی نے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب ڈاکٹر خالد پرویز کے ہمراہ وائلڈ لائف پارک پیروال اور فش ہیچری پیروال کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز مگسی نے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب ڈاکٹر خالد پرویز کے ہمراہ وائلڈ لائف پارک پیروال اور فش ہیچری پیروال کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وائلد لائف پارک پیروال 1987 میں بنایا گیا جس کا کل رقبہ 1524 ایکڑ ہے ۔ 45 ایکڑ پر وائلد لائف پارک ، 6 ایکڑ پر وائلد لائف ٹریننگ سکول

جبکہ باقی 1473 ایکڑ رقبہ وائلڈ لائف بریڈنگ سینڑ پر مشتمل ہے۔اس وقت پارک میں کل 175 جانور و پرندے موجودہیں۔ جن کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ سیکریٹری جنگلات سرفراز مگسی نے ہدایات دی کہ پارک کے گراسی لان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔اور پارک میں موجود جانوروں کی صحت و تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔رواں سال مون سون شجرکاری مہم کے دوران پارک میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں ۔علاوہ ازیں فش ہیچری کے دورے کے

دوران انہوں نے ہدایت کی کہ مشینری /ٹربائن کو چالو حالت میں رکھا جائے اور انکی مرمت کی مد میں فنڈز کے اجراء کے لیے کام کیاجائے۔ تالاب کی مناسب دیکھ بھال و مرمت کے ساتھ تالاب کے اطراف شجرکاری بھی کی جائے ۔علاوہ ازیں سیکرٹری جنگلات سرفراز مگسی نے پیروال پلانٹیشن کا دورہ بھی کیا اور پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی نگہداشت و آبیاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔خاص طور پر ریسٹ ہاؤس کے کمپاونڈ میں پھلدار پودوں بالخصوص آم اور ترشادہ پھلوں کی شجرکاری کی جائے۔ اس موقع پر ناظم جنگلات ملتان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2019-20 میں وزیراعظم پاکستان کے پروگرام “ٹین بلین ٹری سونامی “کے تحت 465 ایکڑ رقبہ پر شجرکاری کی گئی ہے۔جسکی کامیابی کی شرح معیاری ہے اور اس کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

Exit mobile version