حکومت پنجاب کی ہدایت پر دور دراز علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر ریونیو خدمات اور صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ،ڈپٹی کمشنر 133

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دور دراز علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر ریونیو خدمات اور صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ،ڈپٹی کمشنر

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دور دراز علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر ریونیو خدمات اور صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ،ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر دور دراز علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر ریونیو خدمات اور صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے-اس ضمن میں دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی دور دراز علاقوں تک اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے

اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان کے ہمراہ اچانک ٹھٹھہ صادق آباد کے دورہ کے دوران اراضی ریکارڈ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد اور دیہی مرکز مال 136 دس آر کا سرپرائز وزٹ کرکے سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا-انہوں نے سنٹرز پر تعینات عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران فردات اور انتقالات کا اجراء بروقت یقینی بنانے کے احکامات دیئے-ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ادویات کے سٹاک

اس پر درج ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنے کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سنٹر پر شہریوں کی آمد کے حوالہ سے باز پرس کی-انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و عملہ دستیاب وسائل کےطابق بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے- ڈپٹی کمشنر کے کہا کہ کورونا ویکسئین ہر شخص کے لئے ضروری ہے دیہات کے عوام اپنے قریبی سنٹرز پر جاکر ویکسئین لازمی لگوائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں