پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ضم شدہ اضلاع کے سینئر رہنماوں نے سندھ ہاوس اسلام اباد میں ملاقات 119

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ضم شدہ اضلاع کے سینئر رہنماوں نے سندھ ہاوس اسلام اباد میں ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ضم شدہ اضلاع کے سینئر رہنماوں نے سندھ ہاوس اسلام اباد میں ملاقات

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ضم شدہ اضلاع کے سینئر رہنماوں نے سندھ ہاوس اسلام اباد میں ملاقات۔قبائلی رہنماوٗں نے چیئرمین ضم اضلاع کو درپیش مسائل سے آگاہ کردیا۔مسائل میں این ایف سی ایوارڈ میں مختص شدہ حصہ کی عدم فراہمی،مردم شماری میں قبائلیوں کو نظر انداز ی،مختلف شہروں میں پختون قوم کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ سلوک اور دوسری مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی

۔ملاقات میں ضلع مہمند سے ملک جنگریز خان،سابقہ امیدوار این اے 42 شہسوار خان،ایم این اے ساجد حسین طوری،باجوڑ سے اورنگزیب انقلابی اور دوسرے سینئر رہنما موجود تھے۔اس موقع پر سابقہ امیدوار این اے 42 شہسوار مومند نے کہا کہ مردم شماریوں میں مہمند قوم کی تعداد انتہائی کم درج کی گئی ہے۔ کیونکہ زیادہ تر لوگ دہشت گردی کی وجہ سے دوسرے شہروں میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔ اب انکو اپنی شناخت کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اور انکے شناختی کارڈز بنانے میں مختلف قسم کے مسائل درپیش ہیں۔قبائلی رہنماوٗں نے چیئرمین کو ضم اضلاع کے مسائل سے آگاہ کردیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے ضم اضلاع میں پارٹی تنظیموں کی ازسر نو تشکیل اور پارٹی کو فعال بنانے اور عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے کیونکہ قبائلی عوام کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں