Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جہانیاں عوامی خدمت کھلی کچہری ریونیو سے متعلق کچہری میں فوری حل . ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی

جہانیاں عوامی خدمت کھلی کچہری ریونیو سے متعلق کچہری میں فوری حل . ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی

جہانیاں عوامی خدمت کھلی کچہری ریونیو سے متعلق کچہری میں فوری حل . ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی

جہانیاں عوامی خدمت کھلی کچہری ریونیو سے متعلق کچہری میں فوری حل . ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی. شہریوں کی بہتر سہولیات کے لیے ، سائبان، کرسیوں اور پانی کے انتظامات کیے گئے. کثیر تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی

مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی . اس موقع پر لائنز ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 3 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہا اور اس دوران تمام سہولیات درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں سہولیات بروقت فراہم کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے

تمام شہریوں سے دریافت کیا کہ آپ میں سے کسی بھی شہری کو تحصیل جہانیاں کے آفسران یا ان کے ماتحت عملے سے شکایت ہوتو بتائیں تاکہ آپ کا فوری ازالہ کیا جا سکے. اس دوران خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے درجنوں کلائنٹس کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات صادر کیے. خواتین اور بزرگوں کے پاس جا کر مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں . تحصیلدار جہانیاں محمد طاہر عباس خان کچھی ، سروس سنٹر انچارج محمد وسیم اور ایل آر او رضوان نے بھی آپ کی ہدایات پر فوری عمل کیا.

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ڈومیسائل برانچ کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل ڈومیسائل کے لیے آئے سائل کو آج ہی پہلی فرصت میں ڈومیسائل کا اجراء کریں. عوامی خدمت کھلی کچہری میں بروقت سہولت ملنے پر شہریوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کے اس احسن اقدام کو سراہا. اس موقع نمبردار چوہدری اکرم الغنی ،چوہدری الیاس رندھاوا، ملک محمد حیات ٹنڈا، مہر ظفر دھنیانہ، اختر فاروق، مشتاقِ احمد، چوہدری شہزاد فیصل، طاہر مسعود اور دیگر ریونیو آفیسر موجود تھے.

Exit mobile version