میاں چنوں خانیوال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی شرکت
میاں چنوں(سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خانیوال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کے بعد میاں چنوں میں لگائی گئی کچہری میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے- اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذہشان ندیم بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے افسران مال کو شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیئے-