آئیسکو دولتالہ ناقص حکمت عملی،نا تجربہ کار افسران اور لا پرواہی بادوباراں سے دولتالہ فیڈر 7گھنٹے اور پادشہان فیڈر 13گھنٹے بند رہا
دولتالہ(نامہ نگار) آئیسکو دولتالہ ناقص حکمت عملی،نا تجربہ کار افسران اور لا پرواہی بادوباراں سے دولتالہ فیڈر 7گھنٹے اور پادشہان فیڈر 13گھنٹے بند رہا شدید گرمی اور حبس میں عوام کا جینا عذاب مقامی افسران فون اٹینڈ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے پی ٹی سی ایل نمبر صرف رنگ ٹون سنانے کے کام آتا ہے صارفین بجلی رل گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث برقی رو تعطل کا شکار ہو گئی دولتالہ فیڈر مسلسل 7گھنٹے اور
پادشہان فیڈر کے متعدد دیہات و قصبات13گھنٹے بجلی سے محروم رہے بجلی کی بندش بارے معلومات حاصل کرنے والے صارفین بجلی نے آئیسکو دولتالہ کے نمبر اور ایس ڈی او کے سرکاری نمبر پر مسلسل کال کرنے اور نمبر اٹینڈ نہ ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ دولتالہ غربی گوجرخان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے لہذا آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں تجربہ کار ایس ڈی او کی تعیناتی عمل میں لائی جائے دولتالہ فیڈر شہری علاقے پر مشتمل ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے اس فیڈر پر مسلسل ٹرپنگ اور فالٹ کے نام پر شہری اورکاروباری طبقہ کئی کئی گھنٹے بجلی بندش کا عذاب جھیل رہا ہے