خانیوال سروس ڈیلیوری میں بہتری کیلئے ہیلتھ فیسیلٹیز کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی -ڈپٹی کمشنر
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سروس ڈیلیوری میں بہتری کیلئے ہیلتھ فیسیلٹیز کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ٹراماسنٹر، ایمرجنسی، اوپی ڈی، پیڈز و دیگر وارڈز میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں ایمرجنسی میں لیبارٹری اور ایکسرے روم کے معائنہ پر ایم ایس کو ضروری ہدایات دیں- ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کے رویہ بارے بھی دریافت کیا
-انہوں نے فارمیسی میں ادویات کا سٹاک اور ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنے کے ساتھ ،کورونا ویکسینیشن کائونٹر،ڈینگی اور کورونا آئسولیشن وارڈز کا بھی معائنہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع کی سب سے بہترین علاج گاہ ہے ہسپتال میں بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مریضوں سے رویہ اور غیر موجودگی بارے شکایات نہیں ملنی چاہئیں گائنی کی مریضوں کو
دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کے رجہان کی حوصلہ شکنی کی جائے-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کا رش سہولیات پر اعتماد کا اظہار ہے ہسپتال کی نئ تعمیر ہونے والی دیوار کیساتھ شجرکاری کی جائے-وزٹ کے دوران اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمبدالمجید ہمراہ تھے