ضلع مہمند۔ سرحدی دیہات سے تعلق رکھنے والے تین قبیلوں کے مشران کا تین مقامات پر گرینڈ جرگے
ضلع مہمند( افضل صافی)مہمند ضلع کے سرحدی دیہات سے تعلق رکھنے والے تین قبیلوں کے مشران کا ایک ہی روز تین مقامات پر گرینڈ جرگے۔آپس کےتمام اختلافات ختم کرنے اور تمام مراعات بحال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل۔مومند قومی تڑون تنظیم کیلئے مشران کے نام بھی شامل کئے گئے۔
مومند قومی تڑون کے زیر احتمام تنظیم کے چیئرمین حاجی طاہر اکبر کے سربراہی میں سرحدی دیہات سے تعلق رکھنے والے قوم اتمرخیل۔قوم خوگاخیل اور قوم کوڈاخیل کے مشران کا مختلف مقامات پشاور بخشی پل۔حاجی سھارگل۔عید گاہ اور حاجی گل زمان کے حجرہ منعقد ہوئے جس میں مشران نے تقاریر کئے اور آپس کےتمام اختلافات ختم کرنے کیلئے مشران کا ایک کمیٹی بنایا ۔مشران نے جرگے سے کیا کہ ضلع انتظامیہ نے قوم خوگاخیل کے شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں
اور مراعات بند کئے ہیں جوکہ قوم کے ساتھ زیادتی ہے ۔اس سلسلے میں تینوں قبیلوں نے فیصلہ کیا کہ انتظامیہ سے مشران جرگہ کرکے درپیش مسائل حل کرینگے اس سے پہلے مومند قومی تڑون کے چیئرمین حاجی طاہر اکبر نے تنظیم کے مقاصد بیان کئے اور کیا کہ تنظیم کا مقصد پشاور سے لیکر کراچی تک تمام مومند قوم کو اکھٹا کرنا ہے
اور تمام شہروں میں اس تنظیم کا ایک افس ہوگا جس میں قوم کے مشران موجود ہونگے اور تمام مسائل خود حل کرنے اور ہرقسم قومی خدمت کرینگے جبکہ اسطرح کے گرینڈ جرگے ملک کے مختلف شہروں میں ہونگے جس میں مومند قوم کے مشران شرکت کرینگے۔آخر میں قومی اتحاد اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئ۔