سرگودھا اب بنے گا سرگودھا بھی گرین سٹی ,ناجائزتجاوزات کے خلاف بھرپور انٹی انکروچمنٹ آپریشن , سٹی چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن 151

سرگودھا اب بنے گا سرگودھا بھی گرین سٹی ,ناجائزتجاوزات کے خلاف بھرپور انٹی انکروچمنٹ آپریشن , سٹی چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن

سرگودھا اب بنے گا سرگودھا بھی گرین سٹی ,ناجائزتجاوزات کے خلاف بھرپور انٹی انکروچمنٹ آپریشن , سٹی چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن

سرگودھا (بیورو چیف)شاہینوں کے شہر سرگودھا کا نصیب جاگ گیا اب بنے گا سرگودھا بھی گرین سٹی چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا خالقداد گاڑا کی زیر نگرانی آج چھٹی کے روز بھی سرگودھا شہر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری
حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ تجاوزات منناے کا اعلان کیا گیا تو میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے نہایت ہی قابل آفیسر خالقداد گاڑا آج چھٹی کے روز بھی اپنی زمہ داریاں نبھاتے نظر آئے اور سرگودھا میں سالوں سے موجود ناجائز تجاوزات کا جو مسلہ کوئی آفیسر حل نہیں کر سکا اب لگتا ہے یہ فرض شناس آفیسر اپنی قابلیت اور دور اندیشی سے اس مسلے کو جڑ سے ہی ختم کر دیں گے اور آج اتوار کا دن جو کہ چھٹی کا دن ہے اور ہر آفیسر چھٹی منانے اپنے گھر چلا جاتا ہے جبکہ چیف آفیسر خالقداد گاڑا آج کے دن بھی تجاوزات ختم کرواتے نظر آرہے ہیں اور
سرگودھا امین بازار, اردو بازار,محمدی بازار,مسلم چوک, فیصل بازار, سٹی روڈ,مسجد حامد علی شاہ روڈ, تا شاہین چوک ناجائزتجاوزات کے خلاف بھرپور انٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا اور سرگودھا کی عوام کے لیے بازار میں شاپنگ کرتی خواتین کو جو مسائل درپیش تھے اب نا صرف وہ بھی حل ہوں گے بلکہ اس راستے پر جو اکثر ٹریفک جام رہتا تھا اور 2 منٹ کا فاصلہ 1 1 گھنٹہ میں طے کیا جاتا تھا وہ اب سر نہیں اٹھائے گا امید ہے یہ قابل آفیسر اسی طرح سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہیں گے اور سرگودھا کے دیرینہ مسائل کا دیر پا حل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں