اسلام گڑھ جموں کشمیر محترمہ رخسانہ نوید صاحبہ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی کا میرپور آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی دورہ 168

اسلام گڑھ جموں کشمیر محترمہ رخسانہ نوید صاحبہ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی کا میرپور آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی دورہ

اسلام گڑھ جموں کشمیر محترمہ رخسانہ نوید صاحبہ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی کا میرپور آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی دورہ

اسلام گڑھ( بنارس راجپوت سے )جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین اور یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے صدرعبید الرحمان قریشی کی خصوصی دعوت پر محترمہ رخسانہ نوید صاحبہ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی  (Climate Change)  وزارت ماحولیاتی تبدیلی اسلام آباد نے مورخہ 03 جولائی 2021 کو میرپور آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس اہم نوعیت کے دورے کے

دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کے ہمراہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزادجموں و کشمیر راجہ شعیب آزاد بھی تشریف لائے۔ برطانیہ کے شہر لوٹن سے اپنے آبائی شہر میرپور تشریف لائی ہوئی کونسلر سمیرا خورشید بھی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کے ہمراہ دورے میں شریک رہیں۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے اپنے تفصیلی دورے کے دوران مسلم ہینڈز میرپور کے دفتر کا وزٹ کیا۔مسلم ہینڈز کے دورے کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کے ساتھ راجہ نجابت حسین اور ان کی جماعت کے سیکرٹری جنرل اعظم خان، کنٹری کو آرڈی نیٹر برائے

پاکستان ڈاکٹر راجہ ساجد محمود، سابق ڈائریکٹر پی آئی ڈی آزاد جموں و کشمیر چوہدری رشید، یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے صدر عبید الرحمان قریشی,طارق محمود چئیرمین بی سی ایچ، کونسلر محمد ندیم ،راجہ توقیر نجیب ایڈووکیٹ، تابش عباسی،شکیل کھوکھر، راجہ قیصر، حسنات خلیق، کھڑی شریف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری اظہر محمود،  اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ مسلم ہینڈز میرپور کے ایگزیکٹو مینیجر محمد سلیمان نے پارلیمانی سیکرٹری اوران کے ہمراہ تشریف لائے ہوئے شرکاء کو اپنے ادارے کے کاموں اور تکمیل شدہ منصوبہ جات کے

بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور و حوض کیا گیا اور مستقبل میں مل جل کر کام کرنے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے مسلم ہینڈز کے کاموں کی تعریف کی اور انہیں مستقبل کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرنے کے لئے کہا تا کہ وفاقی سطح پر مسلم ہینڈز کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

مسلم ہینڈز کے دورے کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے ویو پوائنٹ میرپور کا دورہ کیا اور مسلم ہینڈز کی جانب سے کی گئی شجرکاری کو ملاحظہ فرمایا اور انکے کاموں کی تعریف کی اور اس دوران ا نہوں نے اپنے نام کا پودا بھی لگایا۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) میرپور کے دورے کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بچیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ کورٹ کے مینیجر سردار ساجد، چوہدری حنیف اور دیگر نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کو خوش آمدید کہا اور اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کورٹ کے تمام شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور کہا کہ کورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں