خانیوال یوم سیاہ 5_ جولائی،1977 کے حوالےسے اک تقریب زیر صدارت سید کرار حیدر شاہ سابق صوبائی سنئیر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب ھوا۔
خانیوال (سعید احمد بھٹی)یوم سیاہ 5_ جولائی،1977 کے حوالےسے اک تقریب زیر صدارت سید کرار حیدر شاہ سابق صوبائی سنئیر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب ھوا۔
تقریب میں سیاہ پرچم لہرایا گیا اور عہدداران اور کارکنان نے سیاہ پٹیاں باندھی اور تقریب کے مہمان خصوصی سید ارسلان مرتضٰی ایڈووکیٹ، جعفر لنگاہ،ملک الطاف حسین کھوکھر تھے۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کے آج کے دن پاکستان میں ایک آمر ضیاالحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو برطرف کیا اور مارشل لا نافذ کیا تھا
اورملک و قوم کو بند گلی۔کی طرف دکھیل دیا اور ترقی کی بلندیوں کی طرف جاتی ھوئی حکومت کو گرایا اور ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا جس کی آج تک قوم سزا بھگت رہی ہے اور آج بھی ملک پر اس آمریت کے پیدا کردہ لوگوں کی حکمرانی ہے۔ ملک میں کروڑوں لوگوں کو بیروزگار کردیا اور بچوں سے تعلیم چھین لی گئی اور مدرسوں سے قرآن کی صدا بلند ہوتی تھی اسے بھی بند کردیا ملک میں ایک وہ طاقت ہے جو پاکستان کو نہیں دیکھنا چاہتی اور دوسری وہ طاقت جو محب وطن جماعت ہے جس نے ملک کی خاطر اپنی جانیں دیں اور ہزاروں کارکنان نے شہادت دی
اور اب وقت آگیا ہے ملک میں اس طاقت کے چہرے بینقاب ہو ں گے جو ملک نہیں دیکھنا چاھتی اب عوام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے آصف علی زرداری اور بینظیر شہید رانی کے بیٹےبلاول بھٹو زرداری عوام کے ساتھ مل کر اپنے نانا کے مشن کی تکمیل کریں گے آج عوام نے دیکھا کہ سلیکٹر خود آپنے سلیکٹڈ کی نا اھلی پر پریشان اور شرمندہ ھیں۔آج بھی بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ھے۔آج ھر جماعت کا لیڈر خود کو شہید بھٹو جیسے بننے کی کوششیں کرتاہے۔ تقریب سےدیگر نے بھی خطاب کیا۔ عہدیداران اور کارکنان نے شرکت بھرپور شرکت کی