خانیوال05جولائی 21 اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیمؒؒؒ
خانیوال05جولائی 21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کا سلسلہ جاری اس سلسلہ میں انہو ں نے گذشتہ روز پولیس سے متعلقہ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل وشکایات سنیں اورموقع پر سائلین کی شکایات ومسائل کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ڈی پی ا ومحمدعلی وسیم نے کہاکہ عوام الناس کو فوری انصاف اور ریلیف کی
فراہمی ہمارا اولین فرض ہے‘شہریوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں عوام دوست پالیسی کو فروغ دے کر انصاف کی بروقت فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گاتاہم عوام النا س جرائم کو جڑسے اکھاڑنے کے لیے پولیس کے دست وبازو بنیں عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ چاہتے ہیں
تاکہ سماج دشمن عناصر پر گرفت مضبوط ہو سکے۔انہو ں نے مزید کہاکہ تمام پولیس افسران تھانوں میں آنے والے سائلین کی دادرسی کے موجودہیں اگرکوئی پولیس آفیسریاملازم سائلین سے بدتمیزی‘اختیارکا ناجائز استعمال‘ایف آئی آر کافوری اندارج نہ کرنے اوررشوت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔