دولتالہ دولتالہ شفاخانہ حیوانات قرب جوار کے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام عوامی سماجی حلقے 116

دولتالہ دولتالہ شفاخانہ حیوانات قرب جوار کے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام عوامی سماجی حلقے

دولتالہ دولتالہ شفاخانہ حیوانات قرب جوار کے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام عوامی سماجی حلقے

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ شفاخانہ حیوانات قرب جوار کے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نسل کشی کے لیے سرکاری ہسپتال کے ملازمین گھروں میں جا کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے اچھی خاصی آمدنی ہوتی ہے معززین علاقہ اور مویشی پال کسانوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نسل کشی کے لیے جانور لانے والے کسانوں کو عموما ٹرخا دیا جاتا ہے

اور اگر نسل کشی کی بھی جاتی ہے تو جس نسل کا ٹیکہ لگانے کے پیسے لیے جاتے ہیں اس کے بجائے عام سا ٹیکہ لگا دیا جاتا ہے علاوہ ازیں شفاخانہ حیوانات میں قصابوں کے زبح شدہ جانوروں پر مہر لگانے کا عمل میں سکہ رائج الوقت کے زیر سایہ چل رہا ہے بیمار،لاغر جانوروں کو زبح کر کے قصاب ہسپتال کے دروازے تک لے کر جاتے ہیں جہاں میز کرسی سجا پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مہر رکھ دی جاتی ہے قصباب خود ہی گوشت پر مہر لگا لیتے ہیں

عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شفاخانہ حیوانات دولتالہ کا انتظام انتہائی غیر تسلی بخش ہے ہسپتال کے اکثر ملازمین صرف حاضری لگانے کے لیے ہسپتال آنے کی زحمت کرتے ہیں انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شفاخانہ حیوانات دولتالہ میں تعینات عملے کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کا پابند بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں