پیپلز واٹر بورڈ یونین کا اپنے مطالبات کے لئے پمپ ہاوس دھابیجی کے مرکزی گیٹ پر احتجاج و دھرنا 184

پیپلز واٹر بورڈ یونین کا اپنے مطالبات کے لئے پمپ ہاوس دھابیجی کے مرکزی گیٹ پر احتجاج و دھرنا

پیپلز واٹر بورڈ یونین کا اپنے مطالبات کے لئے پمپ ہاوس دھابیجی کے مرکزی گیٹ پر احتجاج و دھرنا

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)پیپلز واٹر بورڈ یونین کا اپنے مطالبات کے لئے پمپ ہاوس دھابیجی کے مرکزی گیٹ پر احتجاج و دھرنا جسکی قیادت پیپلز لیبر یونین کے رہنماوں محسن رضا، معشوق لغاری، رستم کاتیار، اصغر خان و دیگر نے کی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ مقامی مزدوروں کے ساتھ تعصب کا رویہ اختیار کرتے ہوئے

2008 میں بھرتی ہونے والوں کو ہماری جگہ پر ترقی گریڈ دیکر مقامی مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کررہا ہے جس وجہ سے آج دو گھنٹہ کا احتجاج و دھرنا دیکر ایم ڈی واٹر بورڈ کو پیغام دیا ہے اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو اگلے مرحلہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بند کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں