افغان عوام کافیصلہ دیانت داری سے قبول کریں گے،وزیر خارجہ 120

افغان عوام کافیصلہ دیانت داری سے قبول کریں گے،وزیر خارجہ

افغان عوام کافیصلہ دیانت داری سے قبول کریں گے،وزیر خارجہ

اسلام آباد(بیورو چیف ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان تنازعے میں ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں، افغان عوام جوفیصلہ کریں گے اسے دیانت داری سے قبول کریں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن عمل سے ہاتھ اٹھانے کے حوالے سے کہا کہ امن کے راستے میں ہی افغانستان کی بقا ہے، افغانستان میں دیرپاامن کیلئے گفت وشنیدکے سواکوئی راستہ نہیں،

امریکابیٹھے نہ بیٹھے افغانوں کو بیٹھ کر مستقبل کافیصلہ کرنا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور افغان طالبان کو بھی سوچنا ہے کہ وہ تنہا نہیں رہ سکتا، تاہم افغان طالبان کی جانب سے امن کی پیش کش امیدافزاہوگی،

عوام کی طاقت کونہ سمجھنے والاغلطی پرہوتاہے، کوئی بھی حکومت عوام کی رائے کیخلاف نہیں رہ سکتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں فریقین کومل بیٹھناہوگا، ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں، افغان عوام جوفیصلہ کریں گے اسے دیانت داری سے قبول کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں