Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی،میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ، ریاضی کا پرچہ بھی آوٹ

کراچی( امین فاروقی سے) کراچی میں میٹرک امتحانات جاری ہیں، دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی آوٹ ہوگیا، میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہوگیا۔ چئیرمین میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ دسویں جماعت سائنس گروپ کے اختیاری مضمون ریاضی کا پرچہ آج ہوا۔ شیڈول کے مطابق پرچہ ساڑھے نو بجے تھا تاہم پندرہ منٹ پہلے ہی آوٹ ہوگیا، تاہم میٹرک بورڈ پرچہ وقت پر شروع کرانے میں کامیاب ہوگیا۔

اس حوالے سے پہلے پیپر میں کوتاہی برتنے والے 38 سی سی اوز کو معطل کیا گیا تھا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ نقل کے معاملے پر بھی کارروائی جاری ہے، ثابت ہوا تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ادھر لاڑکانہ میں نویں جماعت کے امتحانات میں بھی نقل عروج پر ہے۔ نویں جماعت کا کیمسٹری کا پیپر واٹس اپ پر دستیاب ہے۔

امیدوار سینٹروں کے اندر موبائل فونز اور گائیڈوں کی مدد سے نقل کرتے رہے۔ نوشہروفیروز میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے، پیپر آٹ ہونا معمول، محراب پور میں نویں کلاس کا کیمسٹری کا پرچہ آٹ ہوگیا۔ نوابشاہ میں بھی نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے پہلے آٹ ہوگیا۔ کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا گروپس میں وائرل تھا۔

Exit mobile version