سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی سماجی فلاحی اور جدوجہدانہ سرگرمیوں پر آج پریس کلب گمبٹ نے اعزازی استقبالیہ دیا 182

سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی سماجی فلاحی اور جدوجہدانہ سرگرمیوں پر آج پریس کلب گمبٹ نے اعزازی استقبالیہ دیا

سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی سماجی فلاحی اور جدوجہدانہ سرگرمیوں پر آج پریس کلب گمبٹ نے اعزازی استقبالیہ دیا

اسلام آباد(امین فاروقی سے ) سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی سماجی فلاحی اور جدوجہدانہ سرگرمیوں پر آج پریس کلب گمبٹ نے اعزازی استقبالیہ دیا صحافیوں کی جانب سے سندھ ثقافتی اجرکیں پہنائ گئیں پریس کلب صدر صفدر سہتو کا کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز بلند کرنے پر میڈیا ام رباب چانڈیو کے ساتھ ہے جو ایک تاریخی جدوجہد کرکے مثال قائم کرچکی ہے دوسری جانب ام رباب چانڈیو نے دو ماہ قبل بیدردی سے قتل ہونے والی ایک اور مظلوم بیٹی روبینہ اجن کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی

کیس میں سست روی کے حوالہ سے ایس ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال سے ملاقات کی اس موقع پر ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال نے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ روبینہ اجن ہو یا ام رباب سندھ کی ہر مظلوم بیٹی میری اپنی بیٹیوں جیسی ہیں قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے ام رباب چاندیو نے سندھ کے مشہور شاعر امجد چانڈیو کی جانب سے دئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی امجد چانڈیو کا کہنا تھا کہ ام ربا اکیلی نہی

غیرتمند چانڈیو برادری اور سندھ کے غیور لوگ اپنی بہن ام رباب چانڈیو کے ساتھ ہیں علاوہ ازیں ام رباب چانڈیو کا لاڑکانہ مری چوک پہنچنے پر داھانی اور مری برادری کے نوجوانوں نے شاندار استقبال کرتے ہوئے اجرکیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سندھ کی حق پرست بیٹی ام رباب چانڈیو کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے سرداری نظام نامنظور امن کا عنوان ام رباب ام رباب کے نعرے لگائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں