آزاد کشمیر انتخابات میں سردار تنویر الیاس کی جارحانہ بیٹنگ جاری، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی سابق چیئرپرسن سیدہ نائلہ قلندر گردیزی پاکستان تحریک انصاف میں شامل
آزاد کشمیر(باغ آذاد کشمیر)آزاد کشمیر انتخابات میں سردار تنویر الیاس کی جارحانہ بیٹنگ جاری، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی سابق چیئرپرسن سیدہ نائلہ قلندر گردیزی صاحبہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل کر دیا۔ محترمہ کا تعلق ضلع باغ کے مشہور و معروف گاؤں ہلڑ سیداں سے ہے ان کے والد سید قلندر حسین شاہ صاحب مرحوم کا
تعلق آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائدین میں شمار ہوتا تھا جو سردار عبدالقیوم خان صاحب کے انتہائی مخلص نڈر دلیر اور ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔محترمہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز باغ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے منسلک رہتے ہوئے کیا بعد ازاں 2005کے زلزلے میں محترمہ نے نیشنل اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کے ساتھ اپنی وابستگی کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی اور عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل رہیں
جس پر مختلف اداروں نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ اور شیلڈز سے بھی نوازا ضلع باغ میں مختلف این جی اوز نے مشترکہ آپریشن کے لئے ایک فورم تشکیل دیا جس کا نام (عورت کی آواز) رکھا گیا محترمہ اس فورم کی بلا مقابلہ چیئرپرسن تعینات ہوئیں اس فورم میں رہتے ہوئے محترمہ نے انسانی حقوق بلخصوص خواتین کے حقوق پر گراں قدر خدمات سرانجام دیئے جس نے تعلیم، سماجی معاشی اور ثقافتی میدان میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے
اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ اسی دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے انہیں سیاسی میدان میں آنے کی دعوت دی جس پر محترمہ نے اپنے گھر اور جملہ خاندان کے ساتھ مشاورت کی بلخصوص اپنے والد صاحب سے اجازت طلب کی جس کے بعد وہ سیاسی میدان میں عملی طور پر نکل آئیں بہت کم وقت میں وہ وائس چیئرپرسن کے عہدے پر فائز ہوئیں۔
صدر جماعت جناب سردار عتیق احمد خان صاحب اور جملہ قائدین مسلم کانفرنس ان کے والد صاحب کی گراں قدر خدمات کے معترف تھے لہذا انہوں نے محترمہ کی ذمہ داریاں بڑھاتے ہوئے انہیں مرکزی چیئرپرسن آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے عہدے سے نوازا جس پر وہ پورے آزاد کشمیر میں خواتین کی بہترین نمائندگی اور ترجمانی کرتی رہیں۔