مہمند ڈیم میں مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرنا اور مقامی ابادی کے زمین مالکان کو کم قیمت دھوکہ ثابت ہوا۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما سکندر خان شیرپاؤ کاخطاب
ضلع مہمند۔ تحصیل پنڈیالی علاقہ دانشکول میں قومی وطن پارٹی کا شمولیتی اجتماع، انضمام میں کئے گئے وعدوں سے حکومت راہ فرار اختیار کررہا ہے۔مہمند ڈیم میں مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرنا اور مقامی ابادی کے زمین مالکان کو کم قیمت دھوکہ ثابت ہوا۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما سکندر خان شیرپاؤ کاخطاب،
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈیالی دانشکول میں قومی وطن پارٹی کا شمولیتی جلسہ منعقدہوا۔شمولیتی تقریب میں دانشکول کے عمائدین اور پارٹی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسے سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی سربراہ سکندر خان شیرپاؤ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل ضلعی چیئرمین ملک مصطفی خان، سیارخان،ملک عبدالحسن، امجد علی مہمند،رحیم خان کے علاوہ علاقے کے کارکنان نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کی۔
اجتماع سے ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ مہمند ڈیم ضلع میں بڑا منصوبہ ہے مگر بدقسمتی سے منتخب نمائندوں نے ڈیم کے حدود میں آباد مقامی لوگوں کے جائیداد انے پونے داموں میں نیلام کرکے کم معاوضہ دیا۔اور ڈیم میں مقامی نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کیاگیا۔ مگر بڑے منصوبے میں ضلع کے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص فنڈ دو سال گزرنے کے باوجود خرچ نہیں کیا گیا شمولیتی جلسے سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما سکندر خان شیرپاؤنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خاندان نے مہمند عوام کیلئے پہلے بھی قربانی دی ہے
اور آئندہ بھی دینگے قومی وطن پارٹی ملی رہنماء اور چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ضلع مہمند کے حقوق کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھایا ہے۔ انضمام کے وقت موجودہ حکومت نے قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکرگئے۔اورموجودہ حکومت کا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانا غریب عوام کے ساتھ دھوکہ ثابت ہوا۔موجودہ دور میں مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے وجہ سے عوام تنگ آچکے ہیں۔موجودہ حکومت کے
غلط پالیسیوں اور ناتجربہ کاری کے وجہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پرکھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں ایجوکیشن، ہیلتھ، روڈ زاور روزگار کیلئے ابھی تک ماسٹر پلان تیار نہیں کیا۔ جس کا وعدہ انضمام کے وقت کیاگیا تھا ضلع مہمند کے اگر زمینی حقائق بہت سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے لیکن یہاں کے منتخب نمائندے اور پارلیمنٹرین نے ترقیاتی فنڈز پرسٹے پہ سٹے میں مصروف عمل ہے اور ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے ضد میں
عوام کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔ سکندر خان شیرپاؤ نے کہا کہ اب ہمارے پارٹی نے ضلع مہمند کے 60سالہ مایوسی اور محرومیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے شمولیتی جلسے سے ملک مصطفی، سیار خان اور ڈاکٹر ریاض نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا پروگرام میں قومی وطن پارٹی میں شامل افراد کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنائی گئی۔