ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت ایڈیشنل آئی جی آفس واقع بھٹائی نگر میں آج حیدرآباد ریجن کے پولیس افسران کا اعلی سطحی اجلاس
حیدرآباد (امین فاروقی سے )ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت ایڈیشنل آئی جی آفس واقع بھٹائی نگر میں آج حیدرآباد ریجن کے پولیس افسران کا اعلی سطحی اجلاس بسلسلہ” عید الاضحی حفاظتی اقدامات و ماہانہ کرائم میٹنگ ”منعقد ہوا -جس میں حیدرآباد ریجن کے تینوں رینج ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کریم کھرل’ڈی آئی جی میر پور خاص ذوالفقار مہر ‘ڈی آئی جی شہید بینظیر آبادعرفان بلوچ ،اے آئی جی اسٹیبلیشمینٹ عطاءاللہ کے چانڈیواور ریجن کے تمام ایس ایس پیز صاحبان نے شرکت کی-اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا-
ڈی آئی جیزصاحبان نےاپنی اپنی رینج میں عید الاضحی کی مناسبت سے فول پروف حفاظتی اقدامات’ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں ‘اسٹریٹ کرائمز کی بیخ کنی’قیام امن و امان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر حیدرآباد ریجن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے -تمام ایس ایس پیز صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں عید الاضحیٰ کے
حوالے سے ضابطہ اخلاق کو من و عن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے مویشی منڈیوں اور آنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کی حفاظت کےلئے مؤثر اقدامات اور داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں،مزارات اہم سرکاری عمارتوں, اور مصروف بازاروں میں پولیس نفری میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائےاور قانون شکن و جرائم پیشہ عناصر کو قانونی شکنجے میں لانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے-
ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن نے مزید کہا کہ جرائم کےخاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔ڈاکٹر جمیل احمد نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تھانہ جات کی سطح پر روابط کو مربوط بنائیں’پیٹرولنگ’پکٹنگ’ سخت ناکہ بندی’سرپرائز اسنیپ چیکنگ اور دیگر جملہ امور کو ٹھوس اور موثر بنائیں ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے پولیس افسران پر زور دیا کہ قانون کی بالا دستی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت و کوتاہی برتنے پر محکمہ جاتی کارروائی ہوگی -انہوں نےکہا کہ تھانہ جات اور کمپلین سیل پر اپنے مسائل لیکر آنے ولے سائیلین کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کرائم پر قابو پانے اورامن و امان کے قیام پر ایس ایس پی ٹھٹھہ محمد عمران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا –
ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن