Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کی دعوت پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی صوبائی و ضلعی قیادت کی ہارون آباد آمد

سینیئر صحافی خرم شہزاد ملک سمیت دیگر سینیئر صحافیوں کی طرف سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا پر وقار طریقے سے خیر مقدم کیا گیا تمام آنے والے معزز مہمانوں کے گلے میں پھولوں کے ہار اور مالا پہنائی گئیں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور ڈھول کی تھاپ پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا گیا

آنے والے معزز مہمانوں میں اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب، معروف قانون دان صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ، ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین گجر، ایس ایچ او تھانہ صدر بشیر احمد، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل صدر فیاض کلو، مزمل حسین ظفر، ڈاکٹر ملک منیر احمد، ملک محمد یعقوب ریٹائرڈ پولیس ملازم،

سلمان قریشی سپیشل برانچ، جان ساقی پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری عوامی ایم پی اے، عبدالرحمان فوٹو گرافر، قمر لطیف محمدی پرنٹنگ پریس والے اور دیگرز احباب شامل تھے ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے جنوبی پنجاب کے صدر سید طاہر احمد شاہ، محمد شاہد چشتی نائب صدر جنوبی پنجاب، محمد رضوان قریشی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب، محمد امجد سندھو ضلعی صدر بہاولنگر، سینیئر ضلعی نائب صدر ایوب عالم، رانا ارشد علی ضلعی نائب صدر،

سید افتخار شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری نے تنظیمی حوالے سے الگ الگ خطاب کیا اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے خطاب کرتے ہوئے تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ریاست میڈیا کے بغیر ادھوری ہے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ہے

اور انتظامیہ ان کی اچھی کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت اور عدلیہ کا ساتھ چولی دامن کا ہے صحافی ہمیشہ اپنی جان جوکھوں پر ڈال کر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں گورنمنٹ آف پاکستان کو صحافیوں کی فلاح و بہبود پر خاص توجہ دینی چاہیے

ان کو فنڈز جاری کئے جانے چاہئیں صحافی اور اس کی فیملی کو ہیلتھ فری سروس مہیا کرنی چاہیے صحافیوں کے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنی چاہیے صحافی کالونیاں بنا کر صحافیوں کو رہائشی منصوبہ جات دیئے جائیں تاکہ صحافی برادری مضبوط ہو سکے گورنمنٹ آف پاکستان صحافیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے تاکہ صحافی اور اس کا خاندان اپنا سر فخر سے بلند کر سکے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے تمام صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں

جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ پر مبنی صحافت کی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) نے ہمیشہ جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کیا ہے اور خاص طور پر انہوں نے اپنی رپورٹنگ کے ذریعے جن جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کی ہے ان جرائم پیشہ عناصرکے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے تمام صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں

جن کی وجہ سے آج ہارون آباد میں امن کی فضاء قائم ہے سینیئر صحافی خرم شہزاد ملک، میاں سہیل ثاقب، اعظم حنیف، ملک شاہد حنیف سناٹا، چوہدری محمد ندیم طاہر، ملک شاہد محمود تبسم، ارسلان یوڈی، ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی، حاجی اشتیاق، عبدالرشید یوسفی نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور باقاعدہ طور پر فارم فل کرکے اپنی قیادت کو جمع کروا دئیے اس موقع پر خرم شہزاد ملک نائب صدرسٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ہم ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی تمام قیادت اور انتظامیہ کے بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت فرما کر تقریب کی رونق کو دوبالا کیا انشاءاللہ تاحیات ہماری وفاداریاں ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ ہیں اپنے صحافی بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپس میں متحد ہو کر اتفاق اور بھائی چارے سے رہیں

اور خاص طور پر اپنے سینئیرز کا احترام کریں مزید انکا کہنا تھا کہ صحافیوں کے درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے اپنا خصوصی کردار ادا کریں تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خصوصی پروٹوکول اور زبردست ظہرانہ بھی دیا گیا آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کروائی گئی

Exit mobile version